یوسی چیئرمین ندیم اختر آرائیں مسلم لیگ (ن)ضلع شرقی کے جنرل سیکرٹری مقرر 

 
0
430

کراچی،  جولائی  05 (ٹی این ایس): بلدیہ عظمی کراچی میں مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی پالیمانی لیڈراورسینئر مسلم لیگی رہنما ندیم اختر آرائیں کو مسلم لیگ (ن)ضلع شرقی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔پارٹی کے صوبائی شاہ محمد شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یونین کمیٹی اختر کالونی کے چیئرمین اوربلدیہ عظمی کراچی میں مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی پالیمانی لیڈر ندیم اختر آرائیں کو ان کی پارٹی خدمات اورمتحرک سیاسی کردار کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)ضلع شرقی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔پارٹی کارکنوں نے ندیم اختر آرائیں کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے