آئی جی سندھ کا آرآرایف بیس الفلاح کا دورہ

 
0
293

کراچی جولائی 06(ٹی این ایس)آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ریپڈ رہسپانس فورس الفلاح بیس کا خصوصی دورہ کیا۔ڈی آئی جی آرآرایف،اے ڈی آئی جی آرآریف اور اے آئی جی لاجسٹکس بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی سندھ کی آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے گارڈآف آنرز/جنرل سلام پیش کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آر آر ایف نے پولیس کے اس خصوصی یونٹ کی تربیت اور عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے اقدامات میں اسکے مجموعی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔آرایف بیس پر دوران خطاب آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں آپ کی بہادری اور ثابت قدمی لائق ستائش اور قابل تحسین ہے۔آپ کی شجاعت اور دلیرانہ فیصلوں نے دہشت گردوں کو مار بھگایا جوکہ بلاشبہ آپکی بہترین تربیت جرأت مندانہ فیصلوں اور مردانہ وار مقابلوں کا نتیجہ ہے۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ آپ ایک قابل فخر فورس ہیں آپکے ڈسپلن برتاؤ اور مہارت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے آرآرایف الفلاح بیس کے احاطہ میں شجرکاری کی۔