انور مجید کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ایف آئی اے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا

 
0
13516

کراچی فروری 15 (ٹی این ایس): سندھ ہائیکورٹ میں انور مجید کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ایف آئی اے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ ایف آئی اے نے ابتدا میں 29 جعلی بینک اکاوئنٹس کی تحقیقات شروع کی تھیں،سپریم کورٹ نے معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکانٹس کی تحقیقات کے کیے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے،کیس ایف آئی اے سے نیب کو منتقل کیا جارہا ہے، درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے حکم پر خدشات کا اظہار نہیں کیا،انور مجید کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں،