صدر الدین شاہ کو اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

 
0
359

کراچی فروری 15 (ٹی این ایس): سندھ ہائیکورٹ میں فنکشنل لیگ کے رہنما پیر صدر الدین شاہ کو اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست،عدالت نے الیکشن کمیشن، صدرالدین شاہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ میں نذیر احمد کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر صدر الدین شاہ 2015 تک اقامہ ہولڈر رہے ، عام انتخابات 2018 میں بھی صدرالدین شاہ نے اقامہ ظاہر نہیں کیا،صدرالدین شاہ کے اثاثے 2013میں 23 کروڑ روپے کے مساوی تھے، وصدرالدین شاہ کے اثاثے 2019 تک چار ارب روپے ہوگئے مگر زرائع آمدنی نہیں بتایا گیا ،صدر الدین شاہ کی اہلیہ اور بیٹی کے نام برطانیہ میں جائیداد اور بینک اکانٹ ہے، صدر الدین شاہ نے اپنے اثاثوں میں برطانیہ والی جائیداد ظاہر نہیں کی، صدر الدین شاہ ایک نجی کمپنی کے لیگل ایڈوائزر رہے ہیں، نجی کمپنی کی ملازمت کی بنیاد پر صدر الدین شاک نے اقامہ حاصل کیا، عدالت نے فریقین کو7 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے