نوازشریف سے وکلا کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی

 
0
382

راولپنڈی جولائی 19(ٹی این ایس)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے وکلا کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی۔زرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات 11 بجے طے تھی،جیل حکام کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے ان کے وکلا کی ملاقات آج نہیں کرائی جا سکتی،سابق وزیراعظم سے ملاقات کے نئے وقت کا بعد میں بتایاجائے گا۔نوازشریف سے خواجہ حارث اور امجد پرویز کی ملاقات طے تھی۔