پائیدارترقی کےحصول کےلیےمناسب فنڈز کا ہونا ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

 
0
276

نیویارک جولائی 20(ٹی این ایس): اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں پائیدارترقی کا حصول اہم ترجیحات کی فہرست میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی کے حصول کے لیے مناسب فنڈز کا ہونا ضروری ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی کا حصول اہم ترجیحات کی فہرست میں شامل ہے، 2030 کا ایجنڈا اپنانے سے قبل ہی پاکستان میں پائیدار اصولوں پر اس کی پیمانہ بندی کرلی گئی ہے۔

پاکستانی مندوب نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے پائیدار ترقی کے اصولوں کی پالیسی کو دوہزار سولہ میں متفقہ طور پرمنظور کیا تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے عالمی برادری اس معاملے پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کرے گی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کشمیر پراپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ قراردادوں پرعمل درآمد نہ ہونے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔