اسلام آباد جولائی 21(ٹی این ایس)سجادہ نشین بری امام سرکار صاحبزادہ پیر سید علی گیلانی سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حلقہ این اے 53 کی الیکشن مہم کے انچارج سید زلفی بخاری نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید علی گیلانی کی رہائش گاہ میں ہونے والی ملاقات میں حلقہ این اے 53 میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر سجادہ نشین بری امام سرکار صابزادہ پیر علی گیلانی نے کہا کہ عوام نے ہر سیاسی جماعت کو دیکھ لیا ہے،ہم عمران خان کے منشور سے مکمل ا تفاق کرتے ہیں اوراسلام آباد میں عمران خان کی مکمل حمایت کریں گے ۔بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پیر سید گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید علی گیلانی کی حمایت کرنے پر مشکور ہیں ۔ عمران خان قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔تحریک انصاف عوام کےمسائل کرےگی ۔انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالیں گے۔