ایران جوہری ہتھایروں کا حصول ترک کردے تو دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ

 
0
322

دیکھ لیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے مگر ہم ایران کے ساتھ حقیقی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں،خطاب
کنساس سٹی25جولائی(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں ترک کرنے کی حقیقی یقین دہانی پر تہران کے ساتھ دیرپا معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں بشرطیکہ تہران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں ترک کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے ایران کے بارے میں لچک دار بیان دو روز قبل ہونے والی ٹویٹر کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔

پچھلے دو دنوں میں دونوں ملکوں کی قیادت نے ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ پر مشتمل دھمکیاں دی تھیں جس کے نتیجے میں تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔کنساس میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم دیکھ لیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے مگر ہم ایران کے ساتھ حقیقی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔ ماضی جیسا سمجھوتا نہیں جس نے ایک نیا المیہ پیدا کردیا تھا۔