وادی گولان میں اسرائیلی کارروائی، شامی جنگی ہواباز کرنل عمران مرعی ماراگیا

 
0
351

ہلاک پائلٹ کا آبائی تعلق طرطوس گورنری کے نواحی علاقے صافیتا میں السیسنیہ گاؤں سے ہے،تصاویر بھی جاری
تل ابیب 25جولائی(ٹی این ایس)اسرائیل کے زیر قبضہ وادی گولان میں گذشتہ روز مار گرائے گئے شامی جنگی جہاز کے مقتول پائلٹ کی تصاویر جاری کردی گئیں۔اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شامی جنگی ہواباز کی شناخت کرنل عمران مرعی کے نام سے کی گئی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شامی جنگی ہواباز کی شناخت کرنل عمران مرعی کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا آبائی تعلق طرطوس گورنری کے نواحی علاقے صافیتا میں السیسنیہ گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسدی فوج میں سب سے زیادہ تعداد طرطوس سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔

شامی اپوزیشن کی طرف سے کرنل عمران مرعی کا نام پہلے بھی سامنے آ چکا ہے۔ اپوزیشن کا کہناتھا کہ کرنل مرعی الشعیرات کے فوجی اڈے سے طیارہ اڑا کر حمص میں بمباری کرتا رہا ہے۔اپوزیشن کارکنوں کی طرف سے سنہ 2013ء کے بعد جن 21 خطرناک شامی ہوبازوں کی فہرست جاری کی گئی تھی اس میں کرنل مرعی کا نام بھی شامل تھا۔ اپریل 2017ء کو خان شیخون کے مقام پر مبینہ کیمیائی حملے میں بھی اس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔