ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کل اپیل دائر کریں گے

 
0
377

راولپنڈی جولائی 25(ٹی این ایس) ایفی ڈرین کیس میں قید حنیف عباسی نےاپیل پر دستخط کر دیئے ہیں ،اپیل کل عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔اپیل حنیف عباسی کے وکلاءطالب حسین،فیض احمد چیمہ اور طیب حسین نے تیار کی ہے جس پر حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں اپیل پر دستخط کئے ۔حنیف عباسی کے وکلاء کی جانب سے کل لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کوراولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 363 کلو گرام ایفی ڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفی ڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔