نگران وزیر داخلہ اعظم خان کی پر امن  انتخابات کے انعقاد پر  سیکورٹی اداروں کی تعریف

 
0
550

اسلام آباد26 جولائی (ٹی این ایس)نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے پر امن  انتخابات کے انعقاد پر  مسلح افواج سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا ہےاور کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باوجود انتخابات کا پر امن انعقاد بڑا چیلنج تھا۔

نگران وزیر داخلہ نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں سیکیورٹی اداروں کی کارگردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران تمام سیکورٹی اداروں نے  خوش اسلوبی اور فرض شناسی سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔اسلام آباد اور باقی صوبوں کی انتظامیہ نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اہم کر دار ادا  کیا جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔