تحریک انصاف حکومت کو شدید معاشی بحران میں سخت جدوجہد کا سامنا ہوگا

 
0
312

اسلام آباد جولائی 28(ٹی این ایس)تحریک انصاف حکومت کو شدید تر ہوتے معاشی بحران میں سخت جدوجہد کا سامنا ہوگا، کرنسی بحران سے نکلنے کیلئے پاکستان آئی ایف ایم سے رجوع کرسکتا ہے،عمران خان غریبوں کی مددکرنے کیلئےاصلاحات، ٹیکس وصولی میں اضافے کا وعدہ کرچکے ہیں جبکہ سرکاری اداروں تنظیم نو بھی انکے ایجنڈ ے میں شامل ہے تاہم آئی ایم ایف بیل آئوٹ کی شرائط عوامیت پسند وعدوںسے تکرار کرسکتی ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی جانب سے کہاگیا ہےکہ ایکو یٹی اور بونڈ مارکیٹ نےپاکستان کےعام انتخابات میں عمران خان کی جیت کا خیر مقدم کیا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کو کرنسی بحران سے نمٹنے کےلئےسخت جدوجہد اور طویل المیعاد اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا تاکہ دہائیوں سے چلتے آئے معاشی اتار چڑھائو کے رجحان کا خاتمہ ہو۔عمران خان کا پہلا اور اہم معاشی فیصلہ یہ ہوگا کہ آیا آئی ایم ایس سے 12واںبیل آوٹ پیکچ لیکر روپیہ پر بڑھتا دبائو کم کیا جائے یا پھر ٹیکس کی ادائیگی کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغت کیا جائے جو کہ ایک مشکل کام ہوگا،اس کےعلاوہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والی سبسڈی کا خاتمہ اور خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات شامل ہیں۔

بہرحال اگر عمران خان آئی ایم ایف سے رجوع کرتےہیں تو عالمی مالیاتیادارہ مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے سرمایہ کاری میں کٹوتی کا مطالبہ کرسکتا ہے جس سے عمران خان کے عوامیت پسند ’’ غریبوں کےمعیار زندگی میں بہتری کیلئے عالمی معیار کے اسکول اور اسپتال بنانے کے ‘‘وعدے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔