مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کرکے حکومت پشیمان ہو گی،عراقی شیعہ رہنماء 

 
0
1044

جلد از جلد حکومت تشکیل دی جائے،اورمظاہرین کے مطالبات تسلیم ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائیگا،سیستانی کا انتباہ
بغداد28جولائی(ٹی این ایس)عراق کے سرکردہ شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والے شہریوں کے مطالبات تسلیم کرے۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کرکے حکومت شرمندہ ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق اْنہوں نے احتجاجی مظاہرین کے لیڈرعبدالمہدی کربلائی پر زور دیا کہ وہ حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے عوام کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تواس کے نتیجے میں حکومت کو پشیمانی ہوگی اور پھر وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔علی السیتانی نے کہا کہ ملک میں جلد از جلد حکومت تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں حکومت کا سربراہ کوئی طاقت ور حوصلہ مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کے تمام جائز مطالبات جلد ازجلد پورے کرے۔عراقی شیعہ رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی عادلانہ انتخابی قوانین کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

یہ اسی وقت ممکن ہے جب آزاد اور مکمل خود مختار الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہم حکومتی عہدیداروں کو ملک کے ابترحالات کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیشہ مشورہ دیتے رہے ہیں۔