افغان حکومت کا اگلے صدارتی انتخابات بیس اپریل2019 کوکرانے کا فیصلہ

 
0
359

عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں کرائے جانے کی تیاریاں بھی شروع ہیں،افغان ذرائع 
تہران1اگست(ٹی این ایس)افغان حکام نے بتایا ہے کہ اگلے صدارتی انتخابات بیس اپریل سن 2019 کو ممکن ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تاریخ پر حکومت نے اتفاق کر لیا ہے اور جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ افغانستان میں عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں کرائے جانے کی تیاریاں بھی شروع ہیں۔ پارلیمانی الیکشن بعض ٹیکنیکل مسائل کے علاوہ کرپشن الزامات کی لپیٹ میں بھی ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی نومبر میں جمع کرائے جائیں گے۔ موجودہ صدر اشرف غنی اپنی دوسری مدتِ صدارت کے لیے یقینی امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ افغانستان میں سابقہ صدارتی الیکشن سن 2014 میں ہوئے تھے۔ اس میں موجودہ صدر اشرف غنی اور حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ امیدوار تھے۔