ایک سال میں ہم نے برآمدات میں اضافہ کیاہے، ڈالر کے معاملے میں سٹے بازی چل رہی ہے ہم نے ڈالر کو 115 روپے پر تین سال تک مستحکم رکھا: مفتاح اسماعیل

 
0
579

ہماری حکومت نے 5 سال میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جبکہ 65سال میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی: احسن اقبال

اسلام آباد ، اگست 02(ٹی این ایس):  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک سال میں ہم نے برآمدات میں اضافہ کیاہے۔ہمارے ایکسپورٹ پیکیج میں ردوبدل نہ کیا گیا تو برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔بدھ کو احسن اقبال کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈالر کے معاملے میں سٹے بازی چل رہی ہے ہم نے ڈالر کو 115 روپے پر تین سال تک مستحکم رکھا نئے آنے والی  حکومت کو بھی ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھنا ہو گا۔چائنہ سے قرض بہت آسان شرائط پر ملا ہے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کیلئے ملنے والا قرض 25 سال کیلئے ہے جس کیلئے پانچ سال گریس پریڈ ہے امریکی وزیر خارجہ کا بیان حقائق کے منافی ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم چائینہ کو قرض کی ادائیگی کیلئے دی جائے گی۔


اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔5سال میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور ہماری حکومت نے  5 سال میں 11 گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی،ہم نے پانچ سالوں میں معیشت کو 8۔5 گروتھ ریٹ تک پہنچایا۔ریلوے میں ایک سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ساڑھے سترہ سو کلو میٹر موٹروے ہم نے اپنے دور حکومت میں 800 ارب روپے کی کثیر رقم سے شروع کیئے،ہمارے منصوبوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑایا گیا تو ملک ترقی کرے گا۔