نمبر کس کے حق میں ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کس سیاسی جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے؟

 
0
371

اسلام آباد، اگست 02(ٹی این ایس):  13 آزاد امیدواروں میں سے 12 کی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت کے بعد کی نمبر گیم میں  تحریک انصاف کو تقریبا آدھا حصہ ملے گا،خواتین کی 60 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 28 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کو 16 اور پیپلزپارٹی پارٹی کو خواتین کی 9،متحدہ مجلس عمل کو 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ،ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ،بی اے پی، بی این پی کو 1،1 خواتین کی مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 16،سندھ سے 4،خیبرپختونخواہ سے 7 اور بلوچستان سے 1 نشست ملنے کا امکان ہے۔ن لیگ کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص 15 اورخیبرپختونخواہ سے 1  نشست ملنے،پیپلزپارٹی کو سندھ سے 8،پنجاب سے 1 قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستیں،ایم ایم اے کو بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 1،1 مخصوص نشستیں،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو سندھ سے قومی اسمبلی کی 1،1 ،ق لیگ کو پنجاب سے خواتین کی 1 ،بی اے پی اور بی این پی کو بلوچستان سے 1،1،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو 2،2 اور ایم ایم اے کو 1 نشست ملنے کا امکان ہے۔