آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پرامریکی بیان نامناسب ہے،آئی ایم ایف پیکج کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں: نگراں وزیر خارجہ

 
0
291

ہم امریکا سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں تو وہ کہتے ہیں ان کےپاس پیسے نہیں، ہمیں امریکا کے پیسے نہیں چاہیے

امریکا بھارت کے دفاعی تعلقات کو بہتر کرنے کیلیے سرمایہ کاری کر رہا ہے اسےانفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس فراہم کیے گئے،ہمیں امریکا کے پیسے نہیں چاہیے، پاکستان نے17سال سے جاری جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے: پریس کانفرنس

اسلام آباد ، اگست 02(ٹی این ایس):  نگران وزیرخارجہ عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا  کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی، پاکستان میں نئی جمہوری حکومت اقتدارسنبھالنے والی ہے جبکہ کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کے ون بیلٹ ون روڈویڑن کاحصہ ہے،چین پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کررہاہے کیونکہ چینی صدرپاکستان کواپناگہرادوست سمجھتے ہیں۔ آئی ایم ایف پیکج کوسی پیک کیساتھ مشروط کرنادرست نہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پرامریکی بیان نامناسب ہے، آئی ایم ایف پیکج کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں، یہ اس وقت کیا جارہا ہے جب امریکا نے ہمیں ہمارے پیسے دینے ہیں ہم امریکا سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں تو وہ کہتے ہیں ان کےپاس پیسے نہیں۔

‏ نگراں وزیرخارجہ‏ نے کہا کہ  امریکا بھارت کے دفاعی تعلقات کو بہتر کرنے کیلیے سرمایہ کاری کر رہا ہے اسےانفرادی طور پر جدید اسلحے کے لائسنس فراہم کیے گئے،ہمیں امریکا کے پیسے نہیں چاہیے، پاکستان نے17سال سے جاری جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے ۔پاکستان اس کے بغیر بھی کام کر رہا ہے،امریکی انتظامیہ کومعلوم ہےپاکستان کواقتصادی چیلنجزدرپیش ہیں، امریکاکواتحادی فنڈکی مدمیں پاکستان کوادائیگیاں کرنی ہیں۔

‏ عبداللہ حسین ہارون‏ نے کہا کہ  انھوں نے کہا کہ پاکستان کوکہاجارہاہےکہ افغان طالبان کومذاکرات کی میزپرلائیں، ہمیں ڈومورکہنےوالےدیکھیں کہ انہوں نے خود کیا کیا ہے

‎‏و زیرستان میں ہم نےبہت کامیابی حاصل کی ہے۔