آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: لیگی رہنما امیر مقام آج نیب میں طلب

 
0
393

امیر مقام کے اثاثوں کی انکوائری کی جا رہی ہے اور آج ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی، نیب
پشاوراگست 2 (ٹی این ایس ) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام میں آج نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو نے امیر مقام کو بیان قلمبند کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ امیر مقام کے اثاثوں کی انکوائری کی جا رہی ہے اور آج ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدنے کا الزام ہے۔یاد رہے کہ نیب نے امیر مقام کو پہلی مرتبہ 12 اور پھر 19 جولائی کو طلب کیا تاہم انہوں نے انتخابی مصروفیات کے باعث نیب سے پیشی کے لیے معذرت کرتے ہوئے وقت مانگا۔