خیبر پختونخواہ میں 04 اگست کو یوم شہدائے پولیس پورے عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائے گا

 
0
576

ضلع مردان میں مختلف مقامات میں شہداء کیمپ لگائے گئے ہیں جسمیں شہداء پولیس کے پوٹریٹ اویزاں کئے گئے

مردان، اگست 02(ٹی این ایس): ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبر پختونخواہ میں 04 اگست کو یوم شہدائے پولیس پورے عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں مردان میں جہاں یوم شہداء پولیس منانے کی تیاریاں جاری ہے وہی پر ضلع مردان میں مختلف مقامات میں شہداء کیمپ لگائے گئے ہیں جسمیں شہداء پولیس کے پوٹریٹ اویزاں کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر شہداء پولیس کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ان کے زندگی کے یادگار لمحات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہیں پولیس کے حوالے سے نغمے چلائے جارہے ہیں عوام پولیس شہداء کے بارے میں اپنی رائے بڑی عقیدت کے ساتھ کیمپ میں موجود رجسٹر میں درج کرتے ہیں عوام کی اپنے شہداء کی عقیدت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتاہے ۔