ایپل کو دنیا کی پہلی ٹرلین ڈالر کمپنی بننے کا اعزاز

 
0
455

نیو یارک، اگست 03(ٹی این ایس): ایپل کو دنیا کی پہلی ٹرلین ڈالر کمپنی بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہےٹیکنالوجی کی دنیا کا یہ بڑا نام دنیا کی پہلی ٹریلین ڈالرز (10 کھرب) یا پاکستانی 124 کھرب مالیت کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

اس طرح ایپل نے گوگل، مائیکرو سافٹ اور آمیزون جیسی کمپنیوں کو شکست دے کر یہ تاریخی سنگ میل اپنے نام کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل اس وقت ٹریلین ڈالر کمپنی بنی جب گزشتہ روز ہی چینی کمپنی ہیواوے نے ایپل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت والی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز سہ ماہی رپورٹ میں اچھے نتائج نے ایپل کے حصص کی مالیت میں 5 فیصد اضافہ کردیا جو کہ جمعرات کو بھی دیکھنے میں آیا۔

دنیا کی پہلی ٹریلین کمپنی کے سنگ میل کو چھونے کے لیے ایپل کو فی حصص مالیت 207.05 ڈالرز تک پہنچانا تھی تاکہ یہ اعزاز اپنے نام کرسکیں۔

اگرچہ ضروری نہیں کہ ایپل کا ٹریلین ڈالر کمپنی کا اعزاز کچھ منٹ ہی برقرار رہا کیونکہ حصص کی مالیت میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی تاہم یہ سنگ میل پھر بھی اس کے پاس رہے گا کہ وہ دنیا کی پہلی ایسی کمپنی بنی۔