افغان صوبے پروان میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 نیٹو اہلکار ہلاک ، 2 افغان فوجی زخمی

 
0
682

کابل ، اگست 05(ٹی این ایس):افغان صوبے پروان میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 نیٹو اہلکار ہلاک اور 2 افغان فوجی زخمی ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق حملے کاشکارغیر ملکی فورسزافغان فورس کے ہمراہ گشت پر تھیںکہ اچانک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک اور 2 افغان اہلکار زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔