کندھ کوٹ، اگست 06 (ٹی این ایس): کند ھ کوٹ تھانہ بی سیکشن کے حدود میں کاروکاری کے الزام میں پانچ روز قبل گاؤں بڑدی مہرشاہ میں پٹھان برادری کے افراد کے ہاتھوں کاروکاری کے الزام میں قتل کیئے گئے نوجوان امام بخش ولد شاہ میر سہریانی کے دیگر قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول کے معمروالد شاہ میر،والدہ چنی اور بھائی آندل نے معصوم بچوں کے ہمراہ ایس پی دفترکندھ کوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اس بات سوال اٹھایا کہ پولیس ملزمان کو ابھی گرفتار کیوں نہیں کر رہی؟ پولیس کیمطابق دومرکزی ملزمان کو بروقت گرفتارکیا گیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔













