این اے 230 سے فہمیدہ مرزا کے دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب ہونے کی خوشی میں جی ڈی اے کے تحت پنگریو میں اظہار تشکر کی ریلی 

 
0
272

پنگریو، اگست 06 (ٹی این ایس):ضلع بدین کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب ہونے اور ایم این اے منتخب ہونے کی خوشی میں پنگریو میں جی ڈی اے کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو کہ پیٹرول پمپ سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مقررین شاہ جہاں ملاح، اعجاز سموں، پیر معشوق شاہ، وزیر کھوسو اور دیگر نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کامیابی ضلع بدین کے عوام کی فتح ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بطور کن قومی اسمبلی ضلع بدین کو درپیش اہم مسائل حل کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا جیسی شخصیت کا پارلیمنٹ پہنچنا خوش آئیند ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو مختلف حیلے بہانے استعمال کر کے اسمبلی سے باہر رکھنے اور انہیں ہرانے کی کوشش کی گئی مگر یہ کوشش ناکام ہو گئی ہے اور عوام کے مینڈیٹ کی فتح ہوئی ہے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مرزا گروپ اور جی ڈی اے کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی۔