جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سندھ بھرمیں دھرنے دیکرغیرشفاف الیکشن کے خلاف احتجاج کیاجائیگا

 
0
343

الیکشن کمیشن نے شفافیت کا دعوی کرنے کے بعد ظاہرکردہ رزلٹ ہی چھپادیاہے ،دوبارہ گنتی کے عمل میں دوسری پارٹیوں کے امیدوار جیت رہے ہیں ، حافظ نصر اللہ 
سجاول ، اگست 06 (ٹی این ایس):جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سندھ بھرمیں دھرنے دیکرغیرشفاف الیکشن کے خلاف احتجاج کیاجائیگا، جے یوآئی سجاول کے رہنماوں حافظ نصراللہ ہاشمانی ، حافظ محمود راجہ، مولاناغلام حسین ، ابوصفی اللہ ، اشرف میمن اور دیگر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حالیہ انتخابات میں جس قسم کی دھاندلی کی گئی ہے اس پر بیرون ملک کے مبصرین بھی پریشان ہیں کہ اس طریقے سے بھی الیکشن کئے جاسکتے ہیں جبکہ مخصوص پارٹی کو کامیاب کرنے کا صرف اعلان کرکے اس کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں ، اور الیکشن کمیشن نے شفافیت کا دعوی کرنے کے بعد ظاہرکردہ رزلٹ ہی چھپادیاہے ،دوبارہ گنتی کے عمل میں دوسری پارٹیوں کے امیدوار جیت رہے ہیں ،لیکن ایک کٹھ پتلی جماعت اپنے نمبر پورے کرنے اور حکومت سازی کا دعوی کررہی ہے ،آزاد ارکان ایسے خریدے جارہے ہیں جیسے کہ گدھے خریدے جارہے ہوں ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیزکی مخالف عالمی قوتیں حکومت بننے سے قبل ہی اس کٹھ پتلی جماعت کو مبارکبادیں دے رہی ہیں جس سے صاف پتہ چلتاہے کہ یہ سب کیااور کس کے اشارے پر ہواہے ، ملک میں اسلامی آئینی شقوں کو ختم کرنے کے لئے قادیانی جماعت سرگرم رہی ہے اور اس الیکشن میں دینی جماعتوں کو اسمبلی سے باہرکرنے کی سازش کی گئی ہے جبکہ قادیانی بھی نام نہاد اکثریتی جماعت کو مبارکباد دیکران سے اپنے مطالبات دہرارہے ہیں ،مذکورہ الیکشن رزلٹ ایک گہری سازش ہیں جس کے انجنئرڈ نتائج تسلیم نہیں کئے جاسکتے ، اس لئے ہم اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں گے، سندہ بھرمیں جے یوآئی کے دھرنوں میں کارکن بھرپور شرکت کریں گے اور ازسرنو شفاف الیکشن کا مطالبہ کیاجائیگا۔