نومنتخب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان

 
0
323

اسلام آباد اگست 07(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نومنتخب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

صدر پاکستان، قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔کامیاب امیدوار انتخابات میں اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جو امیدوار اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی تھی۔