سپریم کورٹ محکمہ سروے کی کارکردگی سےمطمئن نہیں‘ چیف جسٹس

 
0
334

اسلام آباد اگست 07(ٹی این ایس) سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوازت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ محکمہ مال نےعدالتی احکامات سنجیدگی سے نہیں لیے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران سرویئرجنرل آف پاکستان جمیل اخترراؤ پیش ہوئے اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ محکمہ سروے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ نالہ کورنگ کے سروے کی دستاویزات اور نقشے محکمہ مال کو دیے جائیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ محکمہ مال نےعدالتی احکامات سنجیدگی سے نہیں لیے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ بنی گالہ تجاوزات کی درخواست خود عمران خان نے دی تھی، وہ بنی گالہ کے مسائل سے آگاہ ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عمران اپنی حکومت میں لوگوں کے لیے مثال بنیں جس پر بابراعوان نے کہا کہ عمران خان ایک مثالی وزیراعظم ہوں گے۔سرویئرجنرل آف پاکستان نے عدالت سے استدعا کہ کہ نالہ کورن کا سروے مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتے کا وقت دیا جائے، عدالت عظمیٰ نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے اسفسارکیا تھا کہ سروے آف پاکستان کا سربراہ کون ہے۔؟