پاکستان پر مسلط طبقہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے،سراج الحق

 
0
307

پشاور اگست 13(ٹی این ایس)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کا راستہ صرف اسلامی نظام ہے، 14 اگست 1947 کو پاکستان ایک واضح مقصد اور نصب العین کےلیے بنا تھا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ستر سالوں سے مختلف ناموں سے وہی طبقہ مسلط ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے، اقتدار پر قابض لوگوں نے پاکستان کو نہ صرف اسکے نظریہ بلکہ جغرافیہ سے بھی محروم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے نظریہ اور جغرافیہ دونوں کی حفاظت پر یقین رکھتی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی مملکت کی ترقی کےلیے ہمارا ساتھ دے، پاکستان کو سیکولر اور لبرل اسٹیٹ بنانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم آئین پاکستان کی اسلامی دفعات اور ختم نبوت کے قانون کی حفاظت کریں