مردان: کم سن بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 
0
466

مردان اگست 13(ٹی این ایس)مردان میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کم سن 6 سالہ بچی حسینہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گر فتار کرلیا۔ مرکزی ملزم بچی کا سو تیلا چچا جبکہ دوسرا ملزم سگا چچا ہے۔ دونوں ملزموں نے پو لیس کے سامنے اپنے جر م کا اعتراف کر لیا۔

ڈی پی او مردان پولیس کیپٹن(ر) واحد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 7 اگست کو تحصیل تخت بھائی کے علاقہ فتو کلے میں 6 سال کی بچی حسینہ لا پتہ ہوئی اور ایک دن بعد اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی۔اس کیس کے لیے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جائے وقوعہ کے قریب چار گاؤں سے 426 افراد کے ڈی این اے حا صل کئے جن میں 23 مشتبہ افراد کو زیر حراست رکھا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ زیر حراست مشتبہ افراد میں دو ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جن میں ایک ملزم کا نام خان محمد ہے جو رشتے میں بچی کا سو تیلا چچا لگتا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ملزم خان محمد 6 سالہ حسینہ کو دکان سے چیز لینے کے بہانے اپنے خالی گھر لے گیا اور وہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ان پر تشدد کیا اور بعد میں گلا دبا کر قتل کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ ملزم نے بعد میں جرم کے بارے میں اپنے سو تیلے بھائی نصراللہ جو کہ حسینہ کا سگا چچا ہے کو اگاہ کیا۔

نصراللہ نے مرکزی ملزم کی مدد کرتے ہوئے بچی کی لاش کو گھر سے لے جا کرقریب کھیتوں میں پھینک دیا اور خاموشی اختیار کر لی۔پر یس کا نفرنس کے دوران پو لیس نے ملزمان کے چہرے ڈھانپ کر ان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا۔