آج بھٹو خاندان کی تیسری نسل اسمبلی میں پہنچ چکی ہے،جسکی بے انتہا خوشی ہے، سینیٹررحمان ملک

 
0
380

اسلام آباد اگست 13(ٹی این ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسمبلی کا حصہ بننے جا رہے ہیں،ملک کی 15ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری آج اسمبلی آئے جسکی بے انتہا خوشی ہے۔آج بھٹو خاندان کی تیسری نسل اسمبلی میں پہنچ چکی ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ جہاں رہیں قوم کو فکر نہیں قوم آپ کی پالیسیوں کو دیکھے گی۔ جنرل ضیاء الحق اور جونیجو بھی تبدیلی کا نعرہ لیکر سائیکل اور سوزوکی پر آئے لیکن تبدیلی نہ لا سکے،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عمران خان پانچ سال حکومت کریں حکومت اور اپوزیشن ساتھ مل کر چلیں تو نظام میں بہتری آتی ہے لیکن گالی اور افہام و تفہیم ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ہم نے ہر حال میں پاکستان کو آگے لے چلنا ہے اور پاکستان اسی وقت آگے بڑھ سکتا ہے جب ملک کے قرضے ختم ہوں گے۔