کراچی:فریئر کے علاقے دیلی کالونی میں واقع نجی اسپتال میں ناقص سیکورٹی کے باعث خاتون کا پرس چوری، اسپتال انتظامیہ ذمہ داری لینے سے گریزاں

 
0
548

کراچی، اگست 14 (ٹی این ایس):فریئر کے علاقے دیلی کالونی میں واقع نجی اسپتال میں ناقص سیکورٹی کے باعث  وارڈ میں داخل معصوم بچی کی والدہ کا پرس بیڈ سے چوری کرلیا گیا ، سی سی فوٹج میں پرس چوری کرتے ہوئے چور کو  دیکھا گیا جس کے باوجود اسپتال انتظامیہ ذمہ داری لینے سے گریز کررہی ہے ، تفصیلات کے مطابق 2روز قبل پراناگولیمار کے رہائشی عدیل کی ڈیڑھ سالہ بچی کی طبیعت بگڑ گئی اہلخانہ رات کے اوقات ایمرجنسی میں فریئر کے علاقے دیلی کالونی میں واقع BHYنامی نجی اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کواسپتال کے سیکنڈ فلور پر فیمیل وارڈ میں داخل کرلیا ،اتوار اور پیر کی درمیانی شب بچی کی حالت بگڑ گئی جس پر بچی کی والدہ مریم اور نانی لبنیٰ رات بھر جاگ کر دیکھ بھال کرتی رہی پیر کی صبح 7بجے دونوں ماں بیٹی کی آنکھ لگ گئی،بچی کی نانی کے مطابق ہم دو گھنٹے بعد صبح 9بجے اٹھے تو بیڈ نمبر211میں بچی کے برابر بیڈ پر پڑا پرس غائب تھا،جس پر انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا،متاثرہ خاتون کے مطابق پرس میں نقدی 4ہزار روپئے،ادویات،بچی کی طلائی چین اور لاکٹ تھا ،اس سلسلے میں انتظامیہ متاثرہ خواتین سے ٹال مٹول کا مظاہرہ کرتی رہی بعدازاں سی سی فوٹج سے معلوم ہوا کہ ایک لڑکا صبح سواآٹھ بجے وارڈ میں داخل ہوا تھا اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی فوٹج میں دکھنے والا شخص اسپتال کا عملہ نہیں ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے تمام ملازمین سے بھی پوچھ گوچھ کی گئی ہے اس واردات میں اسپتال کا عملہ ملوث نہیں ہے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ اپنے طور پر جو کاروائی کرنا چاہیں کر سکتے ہیں،بچی کی والدہ کے مطابق اسپتال میں سیکورٹی کا کوئی نظام نہیں ہے کوئی بھی شخص کہیں بھی آجا سکتا ہے، والد مریم نے بتایا کہ اسے پرس کا کوئی دکھ نہیں اگر کوئی میری بچی کو اٹھا کرلے جاتا تو اس کا زمہ دار کون ہوتا۔