پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ رزیل اور  سکینڈل شاہ  ثابت ہو رہے ہیں، صرف چند ہی روز میں  تیسری واردات کردی

 
0
462

سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کے ساتھی نے  صحافی کے موبائل کو چھیننے کی کوشش

کراچی ، اگست 16(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ رزیل اور  سکینڈل شاہ  ثابت ہو رہے ہیں اور  صرف چند ہی روز میں  تیسری واردات  انجام دی۔

ان حرکات سے مذکورہ رکن اسمبلی مزید مشکلات میں پھنستے نظر آ رہے ہیں۔

عمران علی شاہ نے کچھ روزقبل ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تو اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد انہوں نے شہری کے گھر جا کر معافی تو مانگ لی مگر تحریک انصاف نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بات پر وہ کافی برہم ہیں کیونکہ جب ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھنے کی کوشش کی تو اس کیساتھ بھی ایک ایسا کام کر دیا کہ نیا ’سکینڈل‘ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی اپنے موبائل پر ان کی ویڈیو بناتے ہوئے سوال پوچھنے کی کوشش کرتا ہے جس پر چلتے چلتے ہی پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تاہم کوئی جواب نہیں دیتے لیکن ان کیساتھ موجود شخص صحافی کے موبائل کو چھیننے کی کوشش کرتا ہے جس پر صحافی کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میرا موبائل چھوڑ دیں۔

سوشل میڈیا صارفین عمران شاہ کی پرانی ویڈیو کو ابھی تک نہیں بھولے تھے کہ اب ان کی یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی رکنیت معطل کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دوسروں کیساتھ ایسا رویہ اختیار کرنا ان کیلئے معمول کی بات ہے۔