حنیف عباسی کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

 
0
337

راولپنڈی20 اگست(ٹی این ایس) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزاپانےوالے مجرم حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناسازہو گئی جس کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو سینے میں دردکی شکایت کا سامنا ہے اورطبیعت ناساز ہونے پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اڈیالہ جیل میں عمرقید کی سزاکاٹ کررہے ہیں۔