نوجوان وارڈر سے بداخلاقی کی کوشش، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت 2 اہلکار معطل

 
0
400

راولپنڈی اگست 27(ٹی این ایس) اڈیالہ جیل کے افسر اور وارڈر پر ساتھی وارڈر کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام لگ گیا جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا، معاملہ کی انکوائری شروع کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل اڈیالہ جیل کے قریب واقع قصبے گورکھ پورمیں اڈیالہ جیل کے ایک وارڈرصفدرکے ساتھہ مبینہ طورپراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معظم علی اورایک وارڈر بلال نے زیادتی کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں جس کی شکایت متاثرہ وارڈرنے جیل سپرنٹنڈنٹ کوکی جس پرانہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹواڈیالہ جیل سے معاملہ کی ابتدائی انکوائری کرائی اوراس کی رپورٹ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی کی وساطت سے آئی جی جیل خانہ جات کوبھجوادی گئی جس پرکارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں ملازمین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ علی اوروارڈربلال کو تین ماہ کیلئے معطل کرکے آئی جی جیل خانہ جات نے ہیڈآفس لاہورکلوزکردیا ہےجبکہ حتمی انکوائری کے لئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات روالپنڈی ریجن چودھری نویدرؤف کوانکوائری افسرمقررکردیاگیاہےتاہم مقدمہ کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست نہیں دی گئی۔
انکوائری افسرنے ملزموں سے تحریری بیان طلب کرلئے ہیں اور ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی انکوائری میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اوروارڈرنے الزام کوبے بنیادقراردیاہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ وارڈرکاتعلق وہاڑی سے ہے اوروہ گذشتہ سال محکمے میں بھرتی ہواتھااوراس کی عمربیس سال بتائی جاتی ہے۔