سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا 

 
0
338

کراچی اگست 30(ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ملزم کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پولیس نے 2017 میں میں ملزم کو سرجانی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اورانسداددہشت گردی عدالت نے ملزم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔ عدالت نے ملزم صمدعلی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔