مستونگ ستمبر 3(ٹی این ایس):صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں مقامی استادشہید اور بیٹا زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک استاد عبدالرؤف شہیداور ان کا بیٹازخمی ہو ا ہے جسےطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب عبدالرؤف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔













