لاہور، گیس استر ی موت بن گئی،میاں بیوی، 2بچے جاں بحق

 
0
502

لاہور ستمبر 3(ٹی این ایس)لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گیس استر ی موت کا سبب بن گئی۔بجلی کی بندش کی وجہ سے گیس کی استری استعمال کرنے کے بعد ’’آن ‘‘رہنے کی وجہ سے کمرے میں موجود میاں بیوی اور 2بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیں۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون میں ای بلاک کے رہائشی رضوان بٹ کی بیوی سمیرا نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لائٹ جانے پر گھر میں موجود گیس پر چلنے والی استری کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے پریس کیے لیکن بعد میں استری کو اچھی طرح بند کرنا بھول گئی اور اپنے شوہر اوردونوں بچوں ابوبکراور ارسل کے ساتھ سوگئی۔ استری سے گیس لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس سے تمام فیملی دم گھٹنے ے سے جاں بحق ہوگئی۔ اردگرد گھروں نے ان کے گھر سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نےپہنچ کر دروازہ توڑ تے ہوئے اندر داخل ہوکر میاں بیوی اور بچوں کی لاشیں ریسکیو ٹیم کی مدد سے باہر نکلوا کر مردہ خانے منتقل کردیں جبکہ جائے موقعہ سے نمونے اکٹھے کر کے فانزک لیبارٹری بھجوادیے ۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر تو ان کی اموات گیس لیکیج کی وجہ سے ہوئی ہیں لیکن پھر بھی اصل حقائق پوسٹ مارٹم اورفارنزک رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ابتدائی طور پر کسی بھی لاش پر تشدد کے کوئی
نشانات نہیں ہیں۔