شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایاگیا،میڈیکل رپورٹ

 
0
2778

کراچی ستمبر 3(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا۔
واضح رہے کہ یکم ستمبر کو شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے چیف جسٹس پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما کے خون کا ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا اور ان کے خون کے نمونے 2 ہسپتالوں کو بھیجوائے گئے۔
آغا خان ہسپتال کی رپورٹ میں پلازمہ الکوحل ناٹ ڈیٹکٹڈلکھا گیا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیاجبکہ الکوحل کے استعمال سے متعلق 3 ٹیسٹ بھی نارمل قرار دیئے گئے ہیں، سندھ حکومت شرجیل میمن کی رپورٹ سپریم کورٹ کوارسال کرےگی۔