امریکا جرمنی میں مزید پندرہ سو فوجی اہلکار تعینات کرے گا

 
0
3262

اضافی فوجی جرمنی میں پہلے سے ہی تینتیس ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ ہوں گے،امریکی فوج کا بیان 
واشنگٹن ستمبر 8(ٹی این ایس)امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں پندرہ سو اضافی فوجی اہلکار تعینات کرے گی۔اضافی فوجی جرمنی میں پہلے سے ہی تینتیس ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ ہوں گے اور یہ امریکی فوجی ستمبر2020سے تعینات کیے جائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یو ایس آرمی یورپ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ اضافی فوجی جرمنی میں پہلے سے ہی تینتیس ہزار امریکی فوجیوں کے علاوہ ہوں گے۔ جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے کہا کہ امریکا ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ جرمن وزیر دفاع ارزلا فان ڈیئر لائن نے امریکا کی جانب سے جرمنی میں نئی فوجی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔