زنگی خان میموریل ٹرسٹ کی جانب سے طبی کیمپ

 
0
435

ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے مزید مریضوں کا معائنہ، علاج اور جلد کا آپریشن کیا

تنگوانی،ستمبر 10(ٹی این ایس): کندھکوٹ زنگی خان میموریل ٹرسٹ کے تعاون سے واڈا کی سہکار سے الخدمت میڈیکل سینٹر میں ایک دن کی شوگر اور جلد کی بیماریوں کی طبی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں واڈا کی لیڈی ڈاکٹروں سمیت 15 ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے مزید مریضوں کا معائنہ، علاج اور جلد کا آپریشن بھی کیا۔

اس موقع پر زنگی خان میموریل ٹرسٹ کے رہنماؤں خان نیک محمد سھریانی، وکیل شعیب خان سہریانی اور الخدمت کے ضلع صدر ڈاکٹر امان اللہ بلوچ سمیت دیگر نے کہا کہ جو غریب اپنا علاج نہیں کرا سک رہیں ہیں ان کے علاج کے حوالے سے ایسی میڈیکل کیمپیں لگائی جائیں آج  350 مریضوں کا شگر چکاس کیا گیا جس میں اکثر کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کو شگر ہے ہم غریبوں کی خدمت کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کام کرتے رہینگے۔