محرم الحرام کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے: چیئرمین بلدیہ غربی

 
0
374

کرا چی،ستمبر 10(ٹی این ایس): محرم الحرام کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے علماء کرام اور منتظمین کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں تمام کاموں کو ہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی زون میں حیدر کرار امام بارگا ہ میں انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں پر ان کی رائے حاصل کی منتظمین نے امام باگاہ میں سی سی فورنگ اور روشنی کیلئے ہائی ماسک کی تنصیب پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذر گاہوں پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہے انہوں نے پر موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرا ، روشنی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تجاوزات کے خاتمہ اور جھاڑیوں کی کٹائی کیلئے بھرپور کاروائی بھی عمل میں لائی جائے بعد ازاں چیئرمین نے اراکین کونسل کے ہمراہ بلدیہ غربی میں اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اسپرے مہم کے دوران تمام یونین کونسلوں میں اسپرے کی نگرانی اراکین کونسل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی گلی یا محلہ جراثیم کش اسپرے سے محروم نہ رہے