علی باباڈاٹ کام کے بانی کی دولت کی سلطنت سے درس وتدریس کی طرف واپسی

 
0
948

چینی ارب پتی جیک ماکا اپنا وقت اور دولت تعلیم اور فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان
بیجنگ ستمبر 10(ٹی این ایس)چین کے ایک ارب پتی نے اپنی دولت کی ریل پیل ترک کرکے درس و تدریس کی طرف واپسی کا اعلان کیا ہے۔ آن لائن کاروبار کی مشہور ویب سائٹ علی بابا کے بانی جیک ما کی دولت کا اندازہ چار ارب 20 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشہور امریکی عرب پتی بل گیٹس کے نقش قدم پرچلتے ہوئے جیک ما نے بھی اپنا وقت اور دولت دونوں تعلیم اور فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ۔

ان کے قبل از وقت کمپنی سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے لوگ حیران بھی ہیں کیونکہ انہوں نے اچانک یہ اعلان کیا ہے۔جیک ما کو شروع میں انگریزی سیکھنے کا بہت زیادہ شوق تھا۔ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لیے وہ اپنے گھر سے موٹرسائیکل پر روزانہ 45 منٹ کا سفر کرکے ایک ہوٹل میں جاتا جہاں موجود غیرملکیوں سے انگریزی میں بات چیت کرکے اپنی انگریزی بہتر کرنے کی کوشش کرتا۔جیک ما انگریزی سیکھنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد وہ ایک اسکول میں انگیزی کے استاد بھی مقرر ہوئے۔انہوں نے یونیورسٹی میں انگریزی کے شعبیمیں دو بار امتحان دیا مگر ناکام رہے۔ سنہ 1988ء انہوں نے ہانگشو کالج سے گریجوایشن کی۔ ان کا انگریزی کی طرف سفر اتنا ہی کھٹن اور دشوار تھا جتنا چین میں انٹرنیٹ کے کاروبار میں قدم رکھنا مگر بعد میں ان کے لیے یہ دونوں راستے انتہائی مفید ثابت ہوئے۔ ایک وہ وقت تھا جب انٹرنیٹ پر اپ ڈائل کے ذریعے کال کے لیے ساڑھے تین گھں ٹے انتظار کرنا پڑتا تھا مگر آج ایک کلک پرایک سیکنڈ کے اندر ان کی کمپنی اپنی مصنوعات فروخت کررہی ہے۔