لاہور ستمبر 12 (ٹی این ایس) : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے فیصلہ کیا گیا تھاکہ جنید صفدر اپنی نانی کی میت کے ہمراہ لندن سے لاہور آئیں گے تاہم اہل خانہ کی مشاورت کے بعد جنید صفدر پہلے ہی وطن واپس پہنچ گئے ۔ جنید صفدر ائیر پورٹ سے جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے ۔