وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراء کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

 
0
906

وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے  8گھنٹے تک بریفنگ دی

اسلام آباد ستمبر 12 (ٹی این ایس) : وزیراعظم عمران خان نے آج آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزراء بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم ,وفاقی وزرا کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے 8گھنٹے تک بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق جب سے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کا نظم ونسق سنبھالا ہے،تب سے پاکستان کی سول ملٹری قوتوں میں ہم آہنگی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے جی ایچ کیو دورے کو خاصی پذیرائی ملی جس دوران آرمی چیف کی جانب سے انہیں سلیوٹ کرنے کی تصویر خاصی وائرل ہوئی تھی۔اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان ملک کے پہلے وزیر اعظم بھی بنے جنہیں یوم دفاع کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزراء بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم کےہمراہ وفاقی وزرانےبھی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی نےہیڈکوارٹرزپہنچنےپراستقبال کیا۔وزیر اعظم نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم ,وفاقی وزرا کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے 8گھنٹے تک بریفنگ دی۔

۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے یاد گار شہداپر پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم کواسٹریٹیجک انٹیلی جنس ،نیشنل سیکیورٹی امورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے قومی سلامتی سےمتعلق آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نےدہشتگردی کیخلاف جاری کوشش پرآئی ایس آئی کےکردارکوسراہا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔آئی ایس آئی دنیاکی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی میں شمارہوتی ہے۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ،عوام مسلح افواج ،انٹیلی جنس اداروں کیساتھ مضبوطی سےکھڑےہیں۔