اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): پاکستان۔ترک وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں ۔شاہ محمود قریشی،مولود چاؤش اوگلو اپنے اپنے وفود کی قیادت کررہے ہیں۔
اس سے قبل ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اعلی ٰسطح وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمعزز مہمان کا استقبال کیا۔میولوت چاوش اولو اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ۔جس میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔