اسلام آباد سہالہ کی حدود میں 2 بھائیوں کی غیر قانونی آئل ایجنسی روزانہ لاکھوں کا ڈیزل پٹرول چوری عوام کا ایس ایس پی اسلام آباد سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 
0
621

راولپنڈی ستمبر 26 (ٹی این ایس): اسلام آباد سہالہ کی حدود میں 2 بھائیوں کی غیر قانونی آئل ایجنسی روزانہ لاکھوں کا ڈیزل پٹرول چوری عوام کا ایس ایس پی اسلام آباد سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ محکمہ پولیس میں جان پہچان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آفتاب عرف پہاپو اپنے بھائی مان کے ہمراہ عرصہ دراز سے آئل چوری کا دھندے میں ملوث دونوں بھائی سہالہ مین روڈ پر ایک احاطہ کرایہ پر لے کر آئل ٹینکرز سے ڈیزل پٹرول چوری کا الگ الگ دھندہ کرنے میں مصروف زرآئع کے مطابق سہالہ کی حدود میں عرصہ دراز سے غیر قانونی ایجنسی جو آفتاب عرف پہاپو کی بتائی جاتی ھے جس میں سہالہ آئل ڈپو سے آنے والے آئل ٹینکرز سے ڈیزل پٹرول چوری کیا جاتا ھے جبکہ ایجنسی میں کسی حادثے کے پیش نظر کوئی حفاظتی انتظامات نہیں یاد رھے سہالہ میں 7 غیر قانونی ایجنسیاں تھی جو پولیس کی طرف سے کروائی کے بعد 5 بند هو گئی مگر آفتاب اور اس کے بھائی مان کی ایجنسی پولیس بند کروانے میں ناکام رہی بتایا جاتا ھے دونوں بھائی الگ الگ ایجنسیوں پر چوری کا دھندہ کرتے تھے مگر اب ایک ھی ایجنسی پر اپنا اپنا غیر قانونی دھندہ کرتے ہیں دیگر ایجنسیاں بند ہونے سے مزکورہ ایجنسی میں آئل ٹینکروں سے روزانہ لاکھوں روپے کا ڈیزل پٹرول چوری کیا جاتا ھے جبکہ پولیس کی طرف سے کوئی رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آ رہی زرآئع نے مزید بتایا کہ آفتاب کے محکمہ پولیس میں تعلقات اچھے ہیں جو تھانے کی طرف سے روک تھام ہونے پر سفارشی بن جاتے ہیں جس وجہ سے پولیس ایجنسی کے کسی ملازم پر معمولی مقدمہ درج کر کے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کردار ادا کر کے اپنی کارکردگی ظاہر کر دیتی ھے عوام نے حال ھی میں تعینات ہونے والے ایس ایس پی سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ اپنی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مزکورہ غیر قانونی دھندہ بند کروا کر ذمہ دار افراد کےتاکہ موقع سے برامد ہونے والے تمام آئل کے ساتھ غیر قانونی کام کے لئے جگہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے