بھارت نے پاکستان پر ابھی نندن کی قیمتی چیز واپس نہ کرنے کا مضحکہ خیز الزام لگا دیا

 
0
1199

پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی دیگر اشیاء تو واپس کر دیں، تاہم ابھی نندن کا پستول واپس نہیں کیا گیا: بھارتی میڈیا

لاہور مارچ 02 (ٹی این ایس): بھارت نے پاکستان پر ابھی نندن کی قیمتی چیز واپس نہ کرنے کا مضحکہ خیز الزام لگا دیا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی دیگر اشیاء تو واپس کر دیں، تاہم ابھی نندن کا پستول واپس نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے واپس جاتے ہی بھارت نے ایک اور مضحکہ خیز پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر ابھی نندن کی قیمتی چیز واپس نہ کرنے کا مضحکہ خیز الزام لگا دیا ہے۔مضحکہ خیز پراپیگنڈا کرنے کیلئے مشہور بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے ابھی نندن کی گھڑی سمیت دیگر قیمتی چیزیں تو واپس کر دی ہیں، لیکن بھارتی پائلٹ کا پستول واپس نہیں کیا گیا۔ یہ بات واضح رہے کہ اصولی طور پر دشمن کا کسی بھی قسم کا اسلحہ قبضے میں لیے جانے کے بعد واپس نہیں کیا جاتا۔ اسی لیے پاکستان نے بھی بھارتی پائلٹ کا پستول واپس نہیں کیا۔واضح رہے کہ پاکستانی فضائیہ نے27 فروری کو ایل اوسی کی خلاف ورزی اور پاکستانی خلائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے ایم آئی جی 21 طیارے مار گرائے تھے، جبکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔ جس پر بھارتی میڈیا نے خوب پروپیگنڈا کیا اور ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کرنا شروع کردیا۔ اس کے باجود پاکستان نے خطے میں امن کی خاطرگزشتہ روز بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا ہے۔پاکستان نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ لیکن جب بھارتی پائلٹ اپنے ملک میں پہنچا تو نندن کو میڈیا سے گفتگو کرنے دی نہ کسی افسر نے ان کو سلیوٹ کیا، بلکہ وہاں سے فوری لیکر چلتے بنے۔ اب ابھی نندن کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں ابھی نندن کا کہنا ہے کہ انہیں ’’بھارت واپس آکر اچھا لگا‘‘ ہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف انڈین پائلٹ کی تاخیر سے رہائی کا پروپیگنڈا بھی ان کے اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا ہے۔امرتسر کے ڈپٹی کمشنر شیو دولر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی انڈیا کے دیے ہوئے وقت کے مطابق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کے ساتھ بھارتی پائلٹ کی واپسی کا وقت 8 سے 9 بجے طے ہوا تھا۔ جس کے تحت پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا۔ لیکن دوسری جانب بھارتی میڈیا مسلسل چیختا چلاتا رہا اور پروپیگنڈا کرتا رہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی میں اس لیے تاخیر کی کہ پاکستان عالمی دنیا سے رابطے کر رہا ہے۔ان رابطوں میں پاکستان دنیا سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بدلے کچھ مطالبات کر رہا ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ان کے اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا ہے۔ واضح رہے پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گزشتہ روز رہا کردیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی جانب قدم تھا۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائیں گے سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے میں کوئی عالمی دباؤ نہیں تھا۔ عمران خان پارلیمنٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے پوائنٹ دیکھ رہے تھے کہ انہوں نے اسد عمراور مجھے عندیہ دیا کہ وہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عمران خان کا بڑا پن ہے ، اس میں کوئی بیرونی دباؤ نہیں تھا۔