عمران خان جیسے بونے اور اسد عمر جیسے کئی درباری آئے اور چلے گئے، بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے ‘پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر
لاہور مارچ 07 (ٹی این ایس): پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیازی ٹولا ذاتیات سے باز آئے، اگر یہ باز نہ آئے تو پھر ان کا تماشا دنیا دیکھے گی اور پھر یہ الزام لگا کر اب بھاگ نہیں پائیں گے۔ حسن مرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر اور اس کا لیڈر عمران نیازی اپنے باپ جیسے ہی ہیں، اسد عمر کے باپ نے پوری عمر وطن عزیز کے خلاف سازشیں کیں، وزیرخزانہ کے لیڈر کا اپنا ذاتی کردار بھی دنیا کے سامنے ہے۔انہوںنے کہاکہ نہ عمران خان اپنے باپ کا نام فخریہ لے سکتا ہے نہ اسد عمر،عمران خان کی اولاد بھی اپنے نام کے ساتھ باپ کا نام لکھوانے میں شرم محسوس کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عظیم ماں اور بہادر باپ کی اولاد ہیں،بلاول بھٹو کو اپنے باپ کی بہادری اور مدبرانہ قیادت پر فخر ہے، عمران خان جیسے بونے اور اسد عمر جیسے کئی درباری آئے اور چلے گئے، بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے اور ان کٹھ پتلیوں کے آقائوں کو تکلیف صرف یہی ہے،ہم اب بھی خبردار کرتے ہیں کہ نیازی ٹولا ذاتیات سے باز آئے، اگر یہ باز نہ آئے تو پھر ان کا تماشا دنیا دیکھے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس تو شہادتیں ہیں، گڑھی خدابخش کا سفید مقبرہ ہے، نیازی ٹولے کے پاس نسلی بدنامیوں اور بدکرداری کے علاوہ کچھ بھی نہیں،یہ الزام لگا کر اب بھاگ نہیں پائیں گے،یہ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم ایوانوں میں ریحام خان کی کتاب لے کر آئیں، نیازی ٹولا سوچ لے کہ ہم نے سیتاوائیٹ کا قصہ چھیڑا تو کیا ہوگا،ہمیں مجبور نہ کریں کہ ٹیرین کو بھی اس کے بدکردار باپ کے سامنے لاکر کھڑا کریں۔