وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم کا اعلان

 
0
789

لاہور ستمبر 2(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز با اثر اور طاقت ور لوگوں سے کیا جائے گا اور مہم کے دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن بلاامتیاز ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا۔