جعلی اکائونٹس کیس، نیب نے آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو کو بیس مارچ کو راولپنڈی آفس طلب کرلیا

 
0
510

اسلام آباد مارچ 15 (ٹی این ایس): نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری اور چیئرمین بلاول بھٹو زر داری کو 20مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین، سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زر داری کو 20 مارچ کو نیب راولپنڈی کے آفس میں طلب کرلیا ہے اور اس سلسلے میں طلبی کے باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کو دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری سوالنامہ بھی دیا جائیگا ۔یاد رہے کہ کراچی کیبنکنگ کورٹ نے سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے سمیت تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیدیاجس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے آرڈرز کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔