برباد گلستان کرنے کو ایک ہی الوکافی تھا، ہر شاخ پرالو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا؟چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا شعر کے انداز میں تبصرہ

 
0
634

کوشش کررہا ہوں کہ عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے، بلاول بھٹو
کراچی اپریل 15 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوشش کررہا ہوں کہ عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے،برباد گلستان کرنے کو ایک ہی الوکافی تھا، ہر شاخ پرالو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا؟ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ کسی کے غصے کا جواب فوری غصے میں نہیں دینا چاہیے۔ والدہ نے نصیحت کی کہ غصے میں جواب دینے سے پہلے 10تک گنتی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب والد قید میں تھے تووالدہ کہتی تھیں کہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ والدقید تھے تومشکل دن تھے۔والد باہر آئے توہمارے اچھے دن آگئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آکسفورڈ میں داخلہ ملا تو والدہ بہت خوش تھیں، یہ ایک اچھی یاد تھی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی موجودہ وقت کی جماعت ہے۔پاکستان کوخوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
پاکستان میں تعلیم کو عام کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے، بلاول بھٹو
برباد گلستان کرنے کو ایک ہی الوکافی تھا، ہر شاخ پرالو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا؟ سیاستدانوں سے بات کرنا بڑا مشکل کام ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے، سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند ہے، والدہ کہتی غصے میں 10تک گنتی گننی چاہیے۔
ضروری نہیں کہ کسی ایک کے ٹویٹ کو روزدیکھا کروں۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ شریک حیات کوذہین، تعلیم یافتہ اور ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے۔سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ امی زیادہ بہنوں کو پسند کرتی ہیں، لیکن امی کہتی تھیں میرے آپ سب برابر ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں صبح سب پہلے ناشتہ کرتاہوں، ناشتے میں کافی، انڈہ یا پراٹھا کھاتا ہوں۔